گرین لائن کے گڈز ٹرین سے حادثے کی انکوائری 28 مئی کو شروع ہو گی

جمعرات 24 مئی 2018 17:59

لاہور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز دوست علی لغاری گرین لائن کے گڈز ٹرین سے حادثے پر 28 مئی بروز سوموار سے انکوائری کاآغاز کریں گے جو 30 مئی تک جاری رہے گی۔ انکوائری میں گرین لائن کے گڈز ٹرین سے حادثے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریلوے کے مطابق اس حوالے سے کسی بھی گواہی یا ثبوت کے لیے ایف جی آئی آر سے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس لاہور کے کمیٹی روم میں رابطہ کیا جاسکتا ہے یا اس حوالے سے کوئی بھی اطلاع 5 جون تک فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز کے دفتر علامہ اقبال روڈ لاہور پہنچائی جاسکتی ہے تاکہ حادثے کی وجوہات اور حقائق تک پہنچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :