وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے ایس ایس پی آپریشنز لاہور کو ایک لاکھ روپے نقد انعام و تعریفی سند

جمعرات مئی 17:59

وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے ایس ایس پی آپریشنز لاہور کو ایک لاکھ روپے ..
لاہور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ایس ایس پی آپریشنز لاہور منتظر مہدی کو ایک لاکھ روپے نقد انعام و تعریفی سند دیدی، ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی کو اعلیٰ کارکردگی اور فرض شناسی پر نقد انعام و تعریفی سند سے نوازا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے فرض شناسی و اعلیٰ کارکردگی پر نقد انعام و تعریفی سند وصول کرنا پنجاب پولیس خصوصاًً لاہور پولیس کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے، سی سی پی او لاہور کیپٹن(ر) محمد امین وینس سمیت تمام اعلیٰ پولیس افسران نے ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی کو مبارکباد اور شاباش دی۔