پشاورکینٹ میںتجاوزات قائم کرنے پر دوافرادجیل منتقل

جمعرات 24 مئی 2018 18:22

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے دکانداروں کی رہنمائی کیلئے لگائی جانیوالی سرخ لائن سے باہر سامان رکھنے پر دو افراد کو جرمانہ کرنے کے بجائے جیل بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے چیف ایگزیکٹیو رانا خاور کی ہدایت پر کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرة العین وزیر نے صدر کے مختلف بازاروں کے دورے کئے اور تجاوزات ختم کرنے اور تاجروں کی رہنمائی کیلئے دکانوں سے باہر لگائی جانیوالی سرخ لائن سے باہر سامان رکھنے پر دو افراد کو جرمانہ کرنے کے بجائے جیل بھیج دیا تاکہ آئندہ کوئی بھی تجاوزات قائم نہ کریں ۔

قرة العین وزیر نے تاجروں کو ہدایت کی کہ وہ انتظامیہ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سرخ لائن سے باہر سامان نہ رکھیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :