ملک بھر کے عوام سول و عسکری اداروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قربانیاں دیں،بیرسٹر ظفر اللہ

جمعرات 24 مئی 2018 18:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) مشیر قانون و انصاف بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا ہے کہ 2013ء کے مقابلہ میں آج پرامن پاکستان ہے، ملک بھر کے عوام سول و عسکری اداروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قربانیاں دیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں جو ملک بھر میں آج امن ہے وہ مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے لیکن سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے 2013ء میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جس کی وجہ سے آج امن ہے۔