مسلسل دوسری جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کر رہی ہے، توقع ہے آئندہ حکومت بھی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، جمہوری تسلسل برقرار رہے گا،سینیٹر ستارہ ایاز

جمعرات 24 مئی 2018 18:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کی سینیٹر ستارہ ایاز نے کہا کہ مسلسل دوسری جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کر رہی ہے۔ توقع ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے نیجہ میں بننے والی حکومت بھی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور جمہوری تسلسل برقرار رہے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن توقع ہے کہ سیاسی جماعتیں بالغ النظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان چیلنجز پر قابو پاتے ہوئے جمہوری تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دھرنا کے وقت حکومت کے ساتھ تمام پارلیمنٹ جماعتیں کھڑی تھیں لیکن جو محاذ آرائی آج کی جا رہی ہے اس کی گنجائش نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :