دہشت گردی کے خاتمہ کا کریڈٹ پوری قوم کو جاتا ہے،سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم

جمعرات 24 مئی 2018 18:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کا کریڈٹ پوری قوم کو جاتا ہے۔ کراچی والے جہاں دن کی روشنی میں کوئی گھر سے نہیں نکلتا تھا اب رات کے وقت بھی باہر آزادی سے گھومتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہارڈ لائنرز جرائم پیشہ عناصر کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔

امن کے لئے بحیثیت قوم سب کو کریڈٹ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت نے فاٹا اصلاحات بل کا تاریخی کارنامہ سرانجام دیا اس کا آغاز بھی سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کیا تھا اور ایک کمیٹی بنائی گئی تھی اور انہوں نے سب کوآن بورڈ لیا۔