بینک آف خیبر میںگریڈ20افسرکی تعیناتی کیخلاف دائررٹ پرمتعلقہ حکام کونوٹس جاری

جمعرات 24 مئی 2018 18:24

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) پشاورہائیکورٹ نے بینک آف خیبر میںگریڈ20افسرکی تعیناتی کیخلاف دائررٹ پٹیشن پر سیکرٹری فنانس اور بینک آف خیبر اور شیر محمد کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ عدالت عالیہ کے چیف جسٹس یحی آفریدی اور جسٹس ارشد علی پرمشتمل ڈویژن بینچ نے فرمان اللہ وغیرہ کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت کوبتایاگیاکہ صاحبزادہ سعیداللہ نے جب ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے خدمات سرانجام دے رہے تھے تو ان کو بینک آف خیبر میں ڈائریکٹر کے پوسٹ سے نوازا گیا جس کی وجہ سے انہوں نے سینکڑو ںغیر قانونی تعیناتیاں کی۔

صاحبزادہ نے اپنے اختیارات کا غیر قانونی طور پر استعمال کیا ہے اوراپنے داماد کوبینک میں 20 گریڈ میں غیر قانونی طور پر تعینات کیا انکا داماد معمولی ڈپٹی منیجر کی پوسٹ پر کام کر رہا تھا اور اسکوڈویژن منیجر بنا دیا۔

(جاری ہے)

عدالت میں وکیل نے یہ بھی بتایا کہ ہر نوکری کے لئے اشتہار درکار ہوتا ہے جبکہ اپنے داماد کو لگانے کے چکر میں ویب سائٹ پر ہی اشتہار جمعہ کے دن لگایا گیا اور اتوار کو درخواست دینے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف ایک ہی امیدوار نے دراخوست جمع کی عدالت نے سینئر وکیل میاں محب اللہ کاکاخیل کے دلائل مکمل ہوتے ہی چیف سیکرٹری، فنانس سیکرٹری، بینک اف خیبر اور شیرمحمدد مومند سے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :