مولانا عطاء الحق درویش ایم ایم اے صوابی کے امیراور واجد علی شاہ جنرل سیکرٹری منتخب

جمعرات 24 مئی 2018 18:24

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) جے یو آئی ف کے صوبائی نائب و ضلعی امیر مولانا عطاء الحق درویش متحدہ مجلس عمل ضلع صوابی کے امیر جبکہ جماعت اسلامی کے واجد علی شاہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ، اس سلسلے میں مقامی ہوٹل میں ایم ایم اے ضلع صوابی کا اجلاس ہوا ، جس میں جے یو آئی ف کے صوبائی نائب امیر مولانا عطاء الحق درویش کے علاوہ صوبائی امیر جماعت اسلامی عبد الواسع ، جماعت اہلحدیث کے صوبائی امیر مفتی مولانا فضل الرحمن ، حاجی فیاض خان اور دیگر صوبائی رہنمائوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متفقہ طور پر ایم ایم اے ضلع صوابی کے عہدیداروں کا چنائوکیا گیا ، جس کے مطابق جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمود الحسن ایم ایم اے ضلع صوابی کے نائب صدر اول ،جماعت اہلحدیث کے نور محمد جدون نائب صدر دوم ، جے یو آئی کے الحاج غفور خان جدون کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری اول ، جماعت اہلحدیث کے مشتاق جدون دوم ، جماعت اسلامی کے سعید زادہ یوسفزئی کو سیکرٹری اطلاعات اور جے یو آئی کے شکیل خان کو سیکرٹری مالیات منتخب کئے گئے ، اجلاس میں بارہ رُکنی پارلیمانی بورڈ کا بھی اعلان کیا گیا ، جس میں جے یو آئی سے مولانا عطاء الحق درویش ، مولانا محمد ہارون حنفی ،الحاج غفور خان جدون ،شکیل خان، جماعت اسلامی سے محمود الحسن ،عمر گل جدون ،سعیدزادہ یوسفزئی ،واجدعلی شاہ جبکہ جماعت اہلحدیث سے نور محمد جدون ، مولانا محمد زمان، عبدالرازق اور مشتاق جدون شامل ہیں ۔