حج تربیتی کمیٹی ضلع صوابی نے عازمین حج کیلئے تربیتی کورسز کے شیڈول کا اعلان کردیا

جمعرات 24 مئی 2018 18:24

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) حج تربیتی کمیٹی ضلع صوابی نے رمضان المبارک کے بعد عازمین حج کیلئے تربیتی کورسز کے شیڈول کا اعلان کردیا ، تمام کورسز صبح آٹھ بجے سے سہ پہر ایک بجے تک منعقد کئے جائیں گے ،ضلعی میڈیا انچارج حاجی محمد شعیب کے مطابق پہلا تربیتی کورس 21 جون کو ڈنڈ پارک تورڈھیر میں ،دوسرا 24جون کو باباخیل کالوخان لار یارحسین میں ،تیسرا کورس 26جون کو حجرہ محمد جاوید شیخ جانہ میں ، چوتھا کورس 29 جون کو مدرسہ ابن عباس گلوڈھیری میں ،پانچواں کورس یکم جولائی انسیٹو پبلک سکول صوابی ،چھٹا کورس 6جولائی نزد میلہ گرائونڈ کرنل شیر کلے ، ساتواں کورس 8 جولائی حجرہ خالد اختر شیوہ اڈہ کرنل شیرکلے ،آٹھواں کورس 13 جولائی خورو چوک دوبیان ،نواں کورس 14 جولائی ترکئی ہائوس ترکئی جبکہ دسواں اور آخری کورس 15 جولائی کو پائینئر سکول مرغز میں منعقد ہوگا ،انہوں نے تمام عازمین حج سرکاری و پرائیوٹ سکیم سے اپنے مفاد میں ان تربیتی کورسوں میں بروقت شرکت کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :