گلگت بلتستان حکومت 2018-19 کا بجٹ 6 جون کو اسمبلی میں پیش ہوگا

جمعرات 24 مئی 2018 18:24

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) گلگت بلتستان حکومت 2018-19 کا بجٹ 6 جون کو اسمبلی میں پیش ہوگا۔ وزیراعلی گلگت بلتستان نے کابینہ سے بجٹ کی منظوری کیلئے 5 جون کو گلگت بلتستان کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی کی منظوری سے جاری تحریری حکم نامے میں 6 جون کو نئے مالی سال کیلئے بجٹ پیش کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ پری بجٹ بریفنگ کیلئے سکریٹری فنانس اور سکریٹری ترقیات و منصوبہ بندی 2 جون کے شام ساڑھے پانچ بجے وزیراعلی حفیظ الرحمن کو بجٹ2018-19پر تفصیلی بریفنگ دینگے۔

4 جون کو وزیراعلی کانفرنس ہال میں پری بجٹ سیمینار ہوگا۔ اسطرح 5 جون کو چیف سکریٹری کانفرس ہال میں وزیراعلی کی صدارت میں شام پانچ بجے گلگت بلتستان کابینہ کا بجٹ اجلاس میں منظوری کے بعد بجٹ 6 جون کو نئے مالی سال کا بجٹ قانون ساز اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور بجٹ اجلاس 8 جون تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :