کیپٹن عرفان شہید کی چھٹی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

جمعرات 24 مئی 2018 18:24

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے کیپٹن عرفان شہید کی چھٹی برسی ان کے آبائی گائوں غاور کلے میں عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ برسی کے موقع پر ایک دعائیہ تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں کیپٹن عرفان شہید کے رشتہ داروں ، دوستوں اور پاک فوج کے جوانوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کیپٹن عرفان شہید کے چھٹی برسی کے حوالہ سے کیپٹن عرفان شہید سکول سسٹم سخاکوٹ میں بھی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی شہیدکیپٹن عرفان کے والد حاجی شیر بہادر خان تھے ۔

اس موقع پر سکول کے بچوں نے کیپٹن عرفان شہید کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی شیر بہادر خان نے کہا کہ میرے بیٹے نے ملک و قوم کے لئے جان دی ہے جس پر مجھے اور میرے خاندان والوں کو فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے لئے قربان ہونے کبھی نہیں مرتے بلکہ ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا شہید ہو کرآخرت میں اعلیٰ مرتبہ پر فائز ہو گئے ہے ۔

متعلقہ عنوان :