رسالپورکے قریب تیز رفتار موٹر کار موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑی،موٹرسائیکل سوارجاں بحق

جمعرات 24 مئی 2018 18:26

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) نوشہرہ مردان روڈ پر رسالپورکے قریب تیز رفتار موٹر کار موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص جاںبحق ہوگیا۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتارکرکے کار اور موٹرسائیکل قبضے میںلیکر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کامران عزیز خان ولد عبدالوزیر ساکن طورو ڈھیرے مردان نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں گھر میں موجود تھا کہ اس کواطلاع ملی کہ اس ک والد کاحادثہ ہوا جب وہ ڈی ایچ کیوہسپتال نوشہرہ پہنچا تو واقعی اس کاوالد جاںبحق ہوگیاتھا معلوم ہوا کہ وہ اپنے گائوںمردان ارہاتھا کہ رسالپور گیٹ نمبر چار کے قریب جی ٹی روڈ پر موٹرکار نمبر071/RE نے اسکو پیچھے سے ٹکر ما ردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا عوام نے ڈرائیور اقبال حمید ولد عبدالحمید ساکن مردان کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس نے کار اور موٹر سائیکل قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔