چیئرمین سینٹ کی شہید کرنل سہیل عابد کی رہائش گاہ پر آمد ،غمزدہ خاندان سے تعزیت

کرنل سہیل عابد نے بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردوں کیخلاف لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،محمد صادق سنجرانی

جمعرات مئی 18:28

چیئرمین سینٹ کی شہید کرنل سہیل عابد کی رہائش گاہ پر آمد ،غمزدہ خاندان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی جمعرات کے روزشہید کرنل سہیل عابد کی رہائش گاہ پر گئے اور غمزدہ خاندان سے کی تعزیت کی ۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں پر پوری قوم فخر کرتی ہے اور کرنل سہیل عابد شہید جیسے بہادر سپوت پر پوری قوم کو ناز ہے۔چیئرمین سینٹ نے کہا کہ مادروطن کے لیے قربانیاں دینے والوں کے نام تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھے جائیں گے۔

کرنل سہیل عابد نے بلوچستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات واضح کی کہ دہشت گرد پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کا عزم غیر متزلز ل نہیں کرسکتے مادروطن کے دفاع اور دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے حکومت، سیاسی قوتیں ، پارلیمان اور عوام پُر عزم ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینٹ جو کہ سینٹ کے وفد کے ہمراہ تھے جن میں سینیٹرز محمد اعظم خان سواتی، فیصل جاوید ، میاں عتیق شیخ اور مرزا آفریدی شامل تھے نے شہید کرنل کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتح خوانی کی اور غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ پسماندگان کو صبر اور حوصلہ دے ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میںغمزدہ خاند ان کے ساتھ ہے ۔ چیئرمین سینٹ نے شہید کرنل کے خاندا ن کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔