پسنی کے علاقہ حیدرگوٹھ میں پانی کی بحران شدت اختیار کرگیا

کئی گھروں میں پانی ناپید، پبلک ہیلتھ کی جانب سے دس دنوں میں صرف ایک ٹینکر پانی فراہم کیا جانے لگا

جمعرات 24 مئی 2018 18:28

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) پسنی کا علاقہ حیدرگوٹھ میں پانی کی بحران شدت اختیار کرگئی،کئی گھروں میں پانی ناپید، پبلک ہیلتھ کی جانب سے دس دنوں میں صرف ایک ٹینکر پانی فراہم کیا جارہا ہے،علاقہ کی آبادی دو ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے تفصیلات کے مطابق پسنی کا مغربی علاقہ حیدرگوٹھ اور قرب و جوار میں پانی کا بحران شدت اختیات کرچکی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے دس دنوں بعد ایک ٹینکر پانی سپلائی کیا جاتا ہے جو کہ علاقے کے عوام کی ایک گھنٹے کی ضرورت بھی پورا نہیں کرتی ہے۔ جبکہ علاقے کے عوام پرائیوٹ ٹینکروں سے پانی خرید رہے ہیں۔ پرائیوٹ ٹینکروں کو شہری غربت اور مہنگائی کی وجہ سے بروقت پیمنٹ سے قاصر رہے ہیں۔جسکی وجہ سے پرائیوٹ ٹینکروں نے بھی پانی کی سپلائی بند کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں چونکہ ماہانہ ایک عام خاندان کو سات سے آٹھ ہزار روپیے کی پانی خریدنا پڑرہا ہے۔چونکہ گرمیوں میں پانی کی ضرورت بڑھ جاتی ہے۔اس لئے ہم ٹینکر والوں کی قرضوں میں جکڑے ہوئے ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پبلک ہیلتھ روزانہ کی بنیاد پر پانی فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :