ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر)فرخ عیتق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرسٹی ثانیہ سافی کی شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائی

مقررہ قیمتوں کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلا ف کریک ڈائون 17دکاندار گرفتار ،6دکانیں سیل

جمعرات 24 مئی 2018 18:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر)فرخ عیتق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرسٹی ثانیہ سافی ،اسسٹنٹ کمشنر صدر ببرک خان،اسپیشل مجسٹریٹس سیف اللہ ،طارق حسین اور عبدالمجید پر مشتمل پرائس کنٹرول ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں سمنگلی روڈ، ہنہ ،زرغون آباد، مغربی بائی پاس ، سریاب روڈ،علمدار روڈاور بروری روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے مقررہ قیمتوںکی خلاف ورزی کرنے، منافع خوری،پرائس لسٹ کی خلاف ور زی کرنے والوں اور زائد اععیا د اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران سترہ دکاندار گرفتار،چھ دکانیں سیل جبکہ مجموعی طور پر 185000/-روپے جرمانہ کرتے ہوئے زائد اععیاد اشیاء خوردونوش موقع پر قبضے میں لے کر تلف کردیں ۔

جبکہ اس موقع پرشہر کے مختلف یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء خوردونوش کی موجودگی اور معیار کا بھی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دکاانداروں کو تنہبہ کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری پرائس لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی خرید وفروخت کو یقینی بنائی جائے اور پرائس لسٹ دکان پر آویزاں کرنا ضروری ہے اس کے علاوہ اشیاء خوردونوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اس لئے دکاندار معیار کا خیال رکھتے ہوئے زائد اععیاد اشیاء اور ملاوٹ شد ہ چیزوں کی خرید وفروخت سے پرہیز کریں بصورت دیگر شکایت کی صورت اور کارروائی کے دوران سخت ایکشن لیاجائے گا۔

اس موقع پر عوام سے کہا گیا کہ وہ پرائس لسٹ پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف انتظامیہ کو اطلاع اور شکایت درج کرائیں جس پر انتظامیہ فوری طور پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مذکورہ دکاندار کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے گی۔ اس کے علاوہ عوام اشیاء خوردونوش کی قیمتوں ،معیار،مدت اور ملاوٹی چیزوں پر نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ کو بروقت آگاہ کریں تاکہ ان منافع خوروں، ملاوٹ اور زائد اععیا د اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کیخلا ف سخت کارروائی موثر انداز میں کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :