ضلع انتظامیہ کوہاٹ نے قصائیوں سے اسٹامپ پیپرز پر گرانفروشی نہ کرنے کا حلف نامہ لے لیا

جمعرات 24 مئی 2018 18:30

ضلع انتظامیہ کوہاٹ نے قصائیوں سے اسٹامپ پیپرز پر گرانفروشی نہ کرنے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ سمیع اللہ نے مسلم آباد اور بنوں روڈ کوہاٹ پراچانک چھاپوں کے دوران قصائیوں سے گرانفروشی نہ کرنے،حلال اور صحت مند جانوروں کاگوشت فروخت کرنے کا اسٹامپ پیپرز پرحلف لیا جبکہ آئندہ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں انہیں سخت ایکشن لینے کی تنبہیہ کی گئی ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء سمیع اللہ نے سبزی اور فروٹ کی دکانوں کابھی دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش کے نرخ چیک کیے۔اس موقع پر انہوں نے دکانداروں کوخبردارکیاکہ وہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخنامہ پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے رمضان المبارک کے مہینے میں ناجائز منافع خوری سے پرہیز کریں۔اس موقع پر سمیع اللہ نے واضح کیاکہ ضلع انتظامیہ رمضان المبارک میں خودساختہ مہنگائی اوراشیائے خوردونوش کی مصنوعی قلت کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔