ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد کی رہائشی کالونی میں ڈیوٹی پرمامور باوردی کانسٹیبل کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار دیں ‘تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

جمعرات مئی 18:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد کی رہائشی کالونی میں ڈیوٹی پرمامور باوردی کانسٹیبل کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار دیں ‘تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل ‘ملزمان فرار‘پولیس مصروف تفتیش ‘بتایا گیا ہے کہ کانسٹیبل اکرام ولدغلام شبیر ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد کی رہائشی کالونی میں باوردی ڈیوٹی پر مامور تھا کہ موٹر سائیکل سوارنامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ‘زخمی اکرام کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا‘پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔