لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت بیانات حلفی کی نقول کیلئے درخواست پر ہوم سیکرٹری اور رجسٹرار ٹربیونل کو طلب کرلیا

جمعرات مئی 18:41

لاہور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر کے بیان حلفی کی نقول کیلئے درخواست پر ہوم سیکرٹری اور رجسٹرار ٹربیونل مسعود صادق کو طلب کرلیا ہے ۔ جسٹس سیدمظاہر علی اکبر نقوی نے ڈائریکٹر منہاج القرآن جواد حامد اور دیگر کی درخواست پر سماعت کی جس میں سانحہ ماڈل ٹاون کے جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر کے بیان حلفی فراہم نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت کوبتایا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں وزیراعلی پنجاب وزیر قانون اور دیگر کے بیان حلفی کی نقول فراہم نہیں کی جارہیں۔ بیان حلفی کی نقول کے حصول کے لیے کئی چٹھیاں لکھی گئیں لیکن یہ سب بے سود رہا. درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ چیف سیکرٹری پنجاب بیان حلفی کی نقول فراہم کرنے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی لیکن رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے بھی جوڈیشل انکوائری میں بیان حلفی کی عدم موجودگی پر نقول فراہم کرنے سے معذرت کر لی ۔