کرنل سہیل عابد شہید ایک دلیر اور محبت وطن فوجی افسر تھے، وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کے گائوں کی سڑک اور سکول کا نام ان سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے،سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق

کوئٹہ میں داعش اور لشکر جھنگوی مل کر ہزارہ برادری اور دیگر افراد کو نشانہ بناتے رہے ہیں، کرنل سہیل عابد شہید اور دو پولیس اہلکاروں نے ملک کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جبکہ قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان

جمعرات مئی 19:20

کرنل سہیل عابد شہید ایک دلیر اور محبت وطن فوجی افسر تھے، وزیراعلیٰ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ کرنل سہیل عابد شہید ایک دلیر اور محبت وطن فوجی افسر تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کے گائوں کی سڑک اور سکول کا نام ان سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں داعش اور لشکر جھنگوی مل کر ہزارہ برادری اور دیگر افراد کو نشانہ بناتے رہے ہیں، کرنل سہیل عابد شہید اور دو پولیس اہلکاروں نے ملک کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ داعش اور لشکر جھنگوی نے آپس میں اتحاد بنایا ہوا ہے اور افغانستان میں خراسان برانچ سے ان حملوں کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ کرنل سہیل عابد شہید کے گائوں کی سڑک اور ان کے گائوں کا نام ان کے نام سے منسوب کیا جائے۔ سینیٹر شیری رحمان کے نکتہ ء اعتراض کے جواب میںقائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ کرنل سہیل عابد شہید کے لواحقین سے تعزیت کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب بھی گئے تھے اور وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ان کے گائوں کی سڑک اور سکول کا نام ان سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے۔