فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کا آئینی ترمیمی بل (کل) ایوان بالا میں پیش کیا جائے گا

جمعرات 24 مئی 2018 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) قومی اسمبلی کی طرف سے منظور کردہ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے حوالے سے آئینی ترمیمی بل (کل) جمعہ کو ایوان بالا میں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے تمام پارلیمانی لیڈرز کو ہدایت کی کہ وہ بل کی منظوری کے لئے اپنے ارکان کی حاضری کو یقینی بنائیں۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے تمام پارلیمانی لیڈرز کو ہدایت کی کہ وہ بل کی منظوری کے لئے اپنے ارکان کی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ اکتسویں آئینی ترمیم کی منظوری کو یقینی بنایا جا سکے۔