چیئرمین سینیٹ نے جانشینی (ترمیمی) بل 2018ء اور تنسیخی بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیے

جمعرات 24 مئی 2018 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) چیئرمین سینیٹ نے جانشینی (ترمیمی) بل 2018ء اور مغربی پاکستان سینما ہائوسز سگریٹ نوشی پر پابندی (تنسیخی) بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد الله خان نے تحریک پیش کی کہ جانشینی (ترمیمی) بل 2018ء زیر غور لایا جائے۔ چیئرمین نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد الله خان نے تحریک پیش کی کہ مغربی پاکستان سینما ہائوسز سگریٹ نوشی پر پابندی (تنسیخی) بل 2018ء زیر غور لایا جائے۔ چیئرمین نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :