چین 200اشیاء پر درآمدی ڈیوٹی کم کردیگا

اشیاء کی تفصیل نہیں بتائی گئی ،فیصلے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا

جمعرات 24 مئی 2018 19:25

چین 200اشیاء پر درآمدی ڈیوٹی کم کردیگا
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) چین روزمرہ استعمال کی اشیاء جن میں خوراک سے لیکر کاسمیٹکس تک شامل ہیں درآمدی ڈیوٹی کم کرنے کا پروگرام تیار کر رہا ہے ۔چین نے اس کا عندیہ امریکی سیکرٹری تجارت کے آئندہ ہفتے بیجنگ کے ممکنہ دورے سے قبل دیا ہے ۔

(جاری ہے)

درآمدی ڈیوٹی میںکمی پر یکم جولائی سے عملدرآمد کیا جائیگا ۔ اس پروگرام کے مطابق تقریباً200اشیاء پر درآمدی ڈیوٹی کم کی جائیگی تاہم اس کی تفصیل نہیں بتائی گئی ۔ اس ہفتے بیجنگ نے اعلان کیا تھا کہ وہ کاروں کی درآمد پر 15سی25فیصد تک درآمدی ڈیوٹی کم کر رہا ہے ۔چینی حکومت کی یہ پالیسی صدر شی جن پھنگ کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کے ذریعے وہ چین کو ایک کھلی مارکیٹ کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :