چین نے غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے منفی فہرست پر نظر ثانی شروع کردی

مقصد کھلے پن کی پالیسی بارے کئے گئے وعدوں پر عمل کرنا ہے ، ترجمان محکمہ غیر ملکی سرمایہ کاری

جمعرات 24 مئی 2018 19:25

چین نے غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے منفی فہرست پر نظر ثانی شروع کردی
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) چین نے غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے منفی فہرست پر نظر ثانی شروع کردی ہے، جس کا مقصد کھلے پن کی پالیسی کے بارے میں کئے گئے وعدوں پر عمل کرنا ہے، چین نے اس سلسلے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے دو منفی فہرستوں پر نظر ثانی کررہا ہے، ایک قومی منفی فہرست اور دوسری غیر ملکی منفی فہرست ، اس فہرست کا تعلق آزاد تجارتی زونز سے ہے ، وزارت تجارت کے غیر ملکی سرمایہ کاری محکمے کے سربراہ ٹینگ وین ہانگ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظر ثانی کا کام معمول کے مطابق جاری ہے، اور اس کا نتیجہ بہت جلد سامنے آجائے گا، چین نے منفی فہرست پر نظر ثانی کا کام شنگھائی آزاد تجارتی زون کیلئے 2013میں شروع کیا تھا، اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے تمام شعبے کھول دیئے تھے، سوائے ان شعبوں کے جن کا ذکر منفی فہرست میں کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :