چینی وزیرخارجہ وانگ یی کی امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ مائیک پومیپو سے ملاقات

بات چیت میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا

جمعرات 24 مئی 2018 19:25

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے گزشتہ روز امریکہ کے سیکرٹری آف سٹیٹ مائیک پومپیو سے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا، فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ اور علاقائی مسائل پر کھل کر بات چیت کی، یاد رہے کہ چینی وزیرخارجہ نے ارجنٹائن سے واپسی پر واشنگٹن میں مختصر قیام کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت بین الاقوامی صورتحال کی پیچیدگی میں اضافہ ہورہا ہے، چین اور امریکہ کیلئے یہ بہت اہم ہے کہ وہ اپنے صحت مندانہ اورمستحکم تعلقات کو برقرار رکھیں اور دونوں ممالک کے رہنمائو کے درمیان مختلف ملاقاتوں میں جن معاملات پر اتفاق رائے ہوچکا ہے ان پر عملدآمد کرائے۔ دونوں ممالک کو مختلف شعبے میں اپنے تعاون کو مزید وسیع کرنا چاہیے ۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے پامپیو نے کہا کہ دنیا کی دو بڑی معیشتیوں کے درمیان تعلقات کی بہت بڑی اہمیت ہے جبکہ دونوں طرف اختلافات موجود ہیں۔ ان اختلافات کی موجودگی میں فریقین مزید تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :