Live Updates

قومی اسمبلی، عمران خان اور چوہدری نثار کی سر راہ چلتے چلتے ملاقات ، عمران خان خفا خفا نظر آئے

شیخ رشید کی چوہدری نثار کو جپھی ، دونوں کے درمیان مسکراہوٹوں کا تبادلہ بھی ہو ا،آنکھوں آنکھوں میں بات بھی کی چوہدری نثار اور شاہ محمود قریشی کے درمیان ایوان میں طویل گفتگو،

جمعرات 24 مئی 2018 19:33

قومی اسمبلی، عمران خان اور چوہدری نثار کی سر راہ چلتے چلتے ملاقات ، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی بھی سر راہ چلتے چلتے ملاقات ہو گئی ، تاہم عمران خان چوہدری نثار سے خفا خفا نظر آئے جس کی وجہ چوہدری نثار کا پارٹی میں شمولیت کی دعوت قبول نہ کر نا بتایا جارہا ہے ، شیخ رشید نے تو چوہدری نثار کو جپھی ہی ڈال دی ، دونوں کے درمیان مسکراہوٹوں کا تبادلہ بھی ہو ا اور آنکھوں آنکھوں میں بات بھی کی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی بھی سر راہ ملاقات ہو گئی ، دونوں رہنمائوں کے درمیان چلتے چلتے ملاقات 31ویں آئینی ترمیم پر ووٹنگ کے عمل کے دوران ہوئی ، تاہم عمران خان چوہدری نثار سے خفا خفا نظر آئے جس کی وجہ چوہدری نثار کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کی عمران خان کی دعوت قبول نہ کر نا بتا یا جا رہا ہے ، اجلاس کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے تو چوہدری نثار کو جپھی ہی ڈال دی ، دونوں نے درمیان مسکراہوٹوں کا تبادلہ بھی ہو ا اور آنکھوں آنکھوں میں بات بھی کی گئی ۔چوہدری نثار اور شاہ محمود قریشی کے درمیان ایوان میں طویل گفتگو بھی ہوئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات