سینیٹر بیرسٹر سیف کا چینی وزیر اعظم کی انڈیا میں سرمایہ کاری اور سی پیک کے بارے سینیٹ میں اظہار تشویش

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزارت خارجہ سے جواب طلب کرلیا

جمعرات مئی 19:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) ایم کیو ایم کے سینیٹر بیرسٹر سیف نے چین کے وزیر اعظم کی جانب سے انڈیا میں سرمایہ کاری اور پاکستان میں سی پیک کے بارے میںسینیٹ میں اظہار تشویش ظاہر کردی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزارت خارجہ سے جواب طلب کرلیا تفصیلات کیمطابق جمعرات کے روز سینیٹ میں عوامی نوعیت کے مسائل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ چین کے وزیر اعظم نے انڈیا دورے کے دوران پاکستان میں سی پیک کے بارے میں خدشات کا اظہار اور انڈٰا میں سرمایہ کری بڑھانے کا بیان دیا تھا جس کے بارے میں ہمیں کوئی وضاحت نہیں دی گئی ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد انڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ سختی شروع کر دی جس کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزارت خارجہ سے وضاحت طلب کر لی