سینیٹر جنرل (ر)عبدالقیوم نے ایل او سی پر انڈین جارحیت اور حفاظتی انتظامات بارے وزارت دفاع سے وضاحت طلب کرلی

جمعرات مئی 19:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) مسلم لیگ ( ن) کے سینیٹر جنرل (ر)عبدالقیوم نے لا ئن آف کنٹرول اور آزاد کشمیر میں انڈین جارحیت اور حفاظتی انتظامات بارے میں وزارت دفاع سے وضاحت طلب کرلی ، وزیر دفاع آکر ایوان مین جواب دئیں تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر جنرل ( ر) عبدالقیوم نے جمعرات کے روز سینیٹ میں انڈیا کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں اور لائن آف کنٹرول پر ضارحیت کے بارے میں عوامی نواعیت کے مسائل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت چاردا سیکٹر میں انڈیاکی جانب سے بلا جواز فائیرنگ کیجا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں نہ صرف لوگ شہید ہو رہے ہیں بلکہ لوگوں کے جانور مارے جا رہے ہیں ۔ اس باریمین حفاظتی انتظامات کیباریمیں وزارت دفاع ہمیں بریف کرئے جس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیر دفاع خرم دستگیر سے ایوان میں آکر بریفنگ دینے اور حفاظتی انتظامات کے بارے میں وضاحت طلب کرلی