چیئرمین سینیٹ نے سیالکوٹ میں قادیونیوں کی عبادت گاہ کو مسمار کرنے پر وزارت انسانی حقوق سے تفصیلات طلب کرلیں

جمعرات مئی 19:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) سیالکوٹ میں قادیونیوں کی عبادت گاہ کو مسمار کرنے پر چیئرمین سینیٹ نے وزارت انسانی حقوق سے تفصیلات طلب کرلیں تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز عوامی نوعیت کے مسائل پر اظہار خیالکرتے ہوئے سینیٹرقراة العین مزاری نے کہاکہ سیالکوٹ میں قادیانیوں کی عبادت گاہ کو مسمار کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگر ہم انہیں غیر مسلم سمجھتے ہیں تو پھر ان کے حقوق کا اسلام میں اہمیت ہے قادیانی عبادتگاہ کی مسمار کرنے کی حرکت کی میں سخت مذمت کرتے ہوں جس کی تفصیلات سے ایوان بالا کو آگاہ کیا جائے جس پرچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزارت انسانی حقوق سے رپورٹ طلب کرلی

متعلقہ عنوان :