لبنان،الحریری کی تیسری مرتبہ وزیر اعظم بننے کی راہ ہموار ،نصف سے زائر اراکین کی حمایت حاصل

جمعرات 24 مئی 2018 19:33

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) لبنان کے سنی العقیدہ سیاستدان سعد الحریری کی تیسری مرتبہ وزیر اعظم بننے کی راہ ہموار ہو گئی، حریری کو نصف سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنانی پارلیمان کے نصف سے زائد ارکان نے سنی العقیدہ سیاستدان سعد الحریری کو وزیر اعظم کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔

(جاری ہے)

لبنان کے الجدید ٹیلی وژن کے مطابق یہ نامزدگی صدر مشیل عون کے ساتھ مشورے کے دوران عمل میں آئی۔

اس پیشرفت کے بعد سعد الحریری کے لیے مسلسل تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ لبنانی آئین کے مطابق ملکی پارلیمان کا اسپیکر شیعہ العقیدہ، وزیر اعظم سنی العقیدہ مسلمان جبکہ صدر مسیحی مذہب سے تعلق رکھنے والا لبنانی شہری ہونا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :