عراق،دارالحکومت لرز اٹھا، پاکر میں خود کش دھماکہ،13افراد جاں بحق،23زخمی

جمعرات 24 مئی 2018 19:36

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) عراقی دارلحکومت کے پرہجوم پارک میں خودکش حملہ میں 13افراد جاں بحق اور 23زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی دارلحکومت بغداد کے پرہجوم پارک میں خودکش حملہ آور کے دھماکے سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق13 افراد کی جان لے لی۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق ایک ہفتہ قبل شروع ہونے والے رمضان المبارک کے بعد بغداد میں ہونے والا یہ پہلا دھماکا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ ایمرجنسی رضاکاروں نے خود کش بمبار کو شوعلہ پارک میں داخلے کے وقت روکا، تاہم اس نے پہلے ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ یہ پارک شمالی عراق کے شیعہ اکثریتی علاقے میں واقع ہے۔میڈیا سے بات نہ کرنے کے مجاز حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس خوفناک حملے کے نتیجے میں23 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں لیکن اگر حملہ آور پارک کے عین وسط میں پہنچ جانے میں کامیاب ہو جاتا تو ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوتی۔واضح رہے کہ رمضان االمبارک میں بغداد کے ریستوران، کیفے اور تجارتی علاقے افطاری کے فورا بعد لوگوں سے کھچا کھچ بھرے ہوتے ہیں اور اسی طرح سحری کے وقت بھی ان علاقوں کا ایسا ہی منظر ہوتا ہے۔