افغانستان، اقوام متحدہ کے لئے خدمات سر انجام دینے والی خاتون کو بیٹے سمیت رہا

جمعرات 24 مئی 2018 19:36

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) افغان دارالحکومت کابل میں اقوام متحدہ کے لئے خدمات سر انجام دینے والی خاتون کو بیٹے سمیت رہا کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابل میں اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والے اسٹاف کی ایک رکن اور ان کے بیٹے کو رہا کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

افغان شہریت رکھنے والی خاتون اور ان کا نوجوان بیٹے کو 22 جنوری کو اغوا کیا گیا تھا۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کے مطابق ان کی کار کو نامعلوم مسلح افراد نے روک کر انہیں اغوا کر لیا تھا جبکہ کار کے ڈرائیور کو قتل کر دیا گیا۔ افغانستان میں زیادہ تر تاوان کے حصول کے لیے اغوا کی وارداتیں ایک بڑا مسئلہ ہیں۔