دنیا جان گئی، امریکہ بہادر کا بھرم ٹوٹ چکا، اردگان

دنیا امریکی سحر سے آزاد ،امریکہ نے اعتماد کھو دیا،سفارت خانے کی منتقلی کے امریکی فیصلے کی کوئی اہمیت نہیں،ترک صدر

جمعرات 24 مئی 2018 19:36

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) ترک صدر اردگان نے کہا ہے کہ دنیا جان گئی ہے، امریکہ بہادر کا بھرم ٹوٹ چکا، دنیا امریکی سحر سے آزاد ہو گئی،امریکہ نے اعتماد کھو دیا،سفارت خانے کی منتقلی کے امریکی فیصلے کی کوئی اہمیت نہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کے امریکی فیصلے کے بارے میں صدر اردگان نے کہا کہ اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے مگر اس کے نتیجے میں دنیا کا امریکہ بہادر پر اعتماد ختم ہو چکا ہے۔

صدر رجب طیب اروگان نے کہا ہے کہ وہ شامی علاقے منبچ میں فرانسیسی فوجیوں کی موجودگی کے بارے میں جلد ہی صدر ماکروں سے رابطہ ہوگا۔ اس بات کا اظہار صدر نے ٹی آر ٹی کی خصوصی نشریات میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر سے اس سلسلے میں جلد ہی ٹیلیفون پر رابطہ ہوگا اور جہاں تک امریکہ سے تعلقات کا سوال ہے تو اس میں بسا اوقات سرد مہری کا موجود رہنا کوئی بڑی بات نہیں امید ہے کہ جلد ہی امریکی حکام سے بات چیت ہوگی فی الوقت، ہماری توجہ صدارتی انتخابات پر ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کے امریکی فیصلے کے بارے میں صدر اردگان نے کہا کہ اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے مگر اس کے نتیجے میں دنیا کا امریکہ بہادر پر اعتماد ختم ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں اس فیصلے کے خلاف ترکی نے یمن کے ساتھ ایک قرارداد پیش کی تھی جس کے حق میں 128 اور مخالفت میں صرف 9 ووٹ پڑے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اب یہ سمجھ لینا چاہیئے کہ وہ اپنی طاقت اور پیسے کے بل بوتے پر دنیا سے من مانی نہیں کروا سکتا ۔ دنیا پر بھی یہ واضح ہو گیا ہے کہ "القدس "فلسطین کا صدر مقام ہے جسے امریکہ چاہے قبول کرے یا نہ کرے کوئی فرق نہیں پڑتا۔