شمالی کوریا،وعدے کی تکمیل،جوہری تجربہ گاہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل

جمعرات 24 مئی 2018 19:36

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) شمالی کوریا نے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے جوہری تجربہ گاہ کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا،اب ودہ نبھانے کی باری امریکہ صاحب بہادر کی ہے۔ غیر ملکی م یڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے اپنی جوہری تجربات کی جگہ مکمل طور پر ختم کردی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس اور سکائی نیوز نے جمعرات کو شمالی کوریا کی جوہری تجربات کی اس تنصیب کو منہدم کرنے کی اطلاع دی ہے۔

شمالی کوریا نے یہ اقدام آیندہ ماہ صدر کِم جونگ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ممکنہ ملاقات سے قبل خیر سگالی کے جذبے کے اظہار کے طور پر کیا ہے۔شمالی کوریا نے کچھ عرصہ قبل ملک کے شمال مشرق میں واقع پونگئی ری تنصیب کو مکمل طور پر ڈھانے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا اور اس نے غیر ملکی صحافیوں کو بھی اس تنصیب کو منہدم کرنے کی کارروائی براہ راست ملاحظہ کرنے کی دعوت دی تھی۔

متعلقہ عنوان :