افواہیں بے بنیاد، ٹیکساس میں پاکستانی قونصل جنرل کی ڈاکٹرعافیہ سے جیل میں ملاقات، ملاقات 2 گھنٹے جاری

ڈاکٹرعافیہ سے متعلق افواہیں بے بنیاد ،وہ خیریت سے ہیں، قونصل جنرل عائشہ فاروقی

جمعرات مئی 19:40

ٹیکساس / ہیوسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) امریکا میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں،وہ خیریت سے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی شہر ہیوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکا میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے ڈاکٹر عافیہ سے ٹیکساس جیل میں ملاقات کی جو کہ 2 گھنٹے تک جاری رہی جب کہ عائشہ فاروقی کی 14 ماہ میں ڈاکٹر عافیہ سے چوتھی ملاقات ہے۔ اس موقع پر عائشہ فاروقی نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں اور وہ خیریت سے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز سے سوشل میڈیا پر امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے انتقال کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔