مستونگ میں سیکورٹی فورسزکی کارروائی، ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک

جمعرات 24 مئی 2018 19:40

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) بلوچستان کے علاقے دشت میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ تبادلے میں ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق دشت اسپلنجی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز نے مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ اس دوران ایک کمپاونڈ میں موجود دہشت گرد نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ میں مبینہ دہشت ہلاک ہو گیا جسکے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔ دہشت گرد کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئی ہے۔