اسلام آباد، مارگلہ پہاڑیوں کے جنگل میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا

فائربریگیڈ کی گاڑیاں آگ کے مقام تک نہیں پہنچ سکتیں،سی ڈی اے حکام

جمعرات 24 مئی 2018 19:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قریب مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگنے والی آگ پر مکمل قابو نہ پایا جا سکا جبکہ سی ڈی اے کہا ہے کہ فائربریگیڈ کی گاڑیاں آگ کے مقام تک نہیں پہنچ سکتیں۔کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی ای)کے انوائرمنٹ ڈپارٹمنٹ حکام کے مطابق مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ آگ مارگلہ کے جنگل میں پیر سوہاوہ کے قریب لگی۔سی ڈی اے انوائرمنٹ نے مزید بتایا کہ فائربریگیڈ کی گاڑیاں آگ کے مقام تک نہیں پہنچ سکتیں۔اہل علاقہ نے بتایا تھا کہ جنگل میں آگ گزشتہ روز دن 11 بجے لگی تھی جو بعدازاں شدت اختیار کرگئی اور پھیل کر سڑک کنارے تک پہنچ گئی۔خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں بھی مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر بعدازاں قابو پالیا گیا تھا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :