چینی کمیونسٹ پارٹی نے آڈٹ کمیشن کے ورکنگ اصولوں سمیت متعدد دستاویزات کی منظوری د یدی

آڈٹ کمیشن کا قیام آڈٹ اور نگرانی کے نظاموں کی اصلاحات کا اہم حصہ ہے،چینی صدر شی جن پنگ کی آڈٹ نظام کو مضبوط بنانے کی ہدایت

جمعرات مئی 19:47

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے آڈٹ نظام کو مضبوط بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آڈٹ کمیشن کا قیام آڈٹ اور نگرانی کے نظاموں کی اصلاحات کا اہم حصہ ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے آڈٹ کمیشن کا پہلا اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔ چینی صدر،کمیشن کے سربراہ شی جن پنگ نے اجلاس کی صدارت کی اور خطاب بھی کیا۔

چینی صدر نے کہا کہ آڈٹ کمیشن کا قیام آڈٹ اور نگرانی کے نظاموں کی اصلاحات کا اہم حصہ ہے۔

(جاری ہے)

نئی صورتحال کے تناظر میں آڈٹ کے نئے تصورات بھی اپنائے جانے چا ہیں ، نئے مسائل پر زیادہ توجہ دی جانی چاہیے، اعلی سائنس و ٹیکنالوجی کی مدد سے آڈٹ کے معیار کو بہتر کیا جانا چاہیے۔دوسری طرف شی جن پنگ نے ملک کے مختلف علاقوں کے سرکاری محکموں کے اہلکاروں کو آڈیٹرز کے ساتھ پوری طرح تعاون کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آڈٹنگ سے ظاہر ہونے والی انتطامی پیچیدگیوں اور مسائل کو صحیح معنوں میں حل کیا جائے اور سنجیدگی سے آڈٹنگ تجاویز پر غور کیا جائے ۔اجلاس میں آڈٹ کمیشن کے ورکنگ اصولوں سمیت متعدد دستاویزات کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :