چین کی 160کلو میٹر فی گھنٹہ مقناطیسی ریل گاڑی نمونے کی آزمائشی پڑتال

جمعرات مئی 20:09

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) چین کی عوامی سپاہ آزادی کے ترجمان جریدہ پیپلز لیبرریشن آرمی ڈیلی کے مطابق 160کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی مقناطیسی قوت والی ریل گاڑی کے نمونے نے حال ہی میں چین کی دفاعی ٹیکنالوجی کی قومی یونیورسٹی میں اپنی پہلی آزمائشی پڑتال مکمل کر لی ہے ،آزمائشی پڑتال کی کامیابی سے چین کو درمیانی رفتار والی مقناطیسی ٹرانسپو رٹیشن کے بارے میں اہم ٹیکنالوجیوں پر مہارت حاصل ہو گئی ہے،160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی مقناطیسی ریل گاڑی کا نمونہ چینی ایجاد ہے ،جو کہ دو اقسام کی ریل گاڑیوں کے نقاص پر قابو پاتے ہوئے ،ان دونوں اقسام کے فوائد کو مربوط بناتا ہے ،اس نے 200کلو میٹر فی گھنٹہ درمیانی رفتار والی مقناطیسی ریل گاڑیاں بنانے کیلئے چین کی ٹھوس بنیاد رکھ دی ہے ۔