چین کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کیلئے سہل رسائی کی پیشکش

جمعرات 24 مئی 2018 20:09

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) چین زیادہ سرمایہ کاری کی آمد کے حصول کی کوشش میں غیر ملکی سرمایہ والی کمپنیوں (ایل آئی ایز ) کی رجسٹریشن اور کاروباری گوشواروں کیلئے سرخ فتے کو ختم کرنے کیلئے نئے طریقے متعارف کرانے کی تیاریوں میں تیزی لا رہا ہے ،یہ بات حکام نے گذشتہ روز بتائی ہے ،19جون سے چین ایف آئی ایز کیلئے کاغذی کارروائی کی ضرورت اور بہ نفس نفیس موجود ہونے کے بغیر بلا معاوضہ رجسٹریشن اور کاروباری گوشوارے داخل کرنے کیلئے سنگل فام اور ایک سٹاپ سروسز اپنائے گا۔

(جاری ہے)

نائب وزیر تجارت وانگ شو وین نے ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ نئے قوانین سے نمٹانے کیلئے مقامی حکام نے لائحہ ہائے عمل مرتب کئے ہیں اور فنی تیاریاں تیز کر دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :