چین ،جرمنی ایرانی جوہری معاہدے کی پاسداری کریں گے،انیجیلا میرکل

جمعرات مئی 20:13

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ چین اور جرمنی ایرانی جوہری معاہدے کے ساتھ کھڑے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ چین اور جرمنی موجودہ ایرانی جوہری معاہدے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میرکل دو روزہ دورے پر چین میں ہیں۔

(جاری ہے)

چینی وزیر اعظم لی کیچیانگ سے ملاقات کے بعد میرکل نے یہ بیان ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دیا۔

امریکا 2015 میں ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے سے رواں ماہ کے آغاز میں الگ ہو گیا تھا۔ 2005 میں پہلی مرتبہ چانسلر بننے کے بعد سے میرکل کا چین کا یہ گیارہواں دورہ ہے۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور چین میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بھی بات کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :