جرمن ڈوئچے بنک مالزمین کی ڈائون سائزنگ کرے گا

بنک کے موجودہ97ہزار ملازمین کو بتدریج کم کر کے 90ہزار پر لایا جائے گا

جمعرات 24 مئی 2018 20:13

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) جرمن معاشی ادارے ڈوئچے بنک نے کہا ہے کہ 7ہزار ملازمین کو نکال دیا جائے گا،بنک کے موجودہ97ہزار ملازمین کو بتدریج 90ہزار سے کم پر لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے ایک بڑے معاشی ادارے ڈوئچے بینک نے کہا ہے کہ وہ سات ہزار سے زائد ملازمتیں ختم کر دے گا۔ اس کا مقصد اس ادارے کو دوبارہ منافع بخش بنانا اور سرمایہ کاروں کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش ہے۔ بینک کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق کل وقتی ملازمتوں کی موجودہ تعداد 97 ہزار سے کم کر کے اسے 90 ہزار سے کم پر لایا جائے گا۔ بیان کے مطابق اس منصوبے پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :