گاڑیوں اور پرزہ جات کے درآمدی ٹیکس کا جائزہ لیا جائے،ڈونلڈ ٹرمپ

جمعرات 24 مئی 2018 20:13

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گاڑیوں اور پرزہ جات کی درآمد پر ٹیکس کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکی وزارت تجارت سے کہا ہے کہ وہ ملک میں درآمد کی جانے والی کاروں، ٹرکوں اور ان کے پرزہ جات پر درآمدی ڈیوٹیوں کا جائزہ لیں تاکہ یہ بات واضح ہو سکے کہ ان کی درآمد امریکا کی قومی سلامتی کے لیے تو کوئی خطرہ نہیں۔ ٹرمپ مارچ میں اسٹیل اور ایلومینیئم کی درآمد پر اضافی ٹیکس عائد کر چکے ہیں۔ وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق درآمدی کاروں پر 25 فیصد تک اضافی ٹیکس لگایا جا سکتا ہے۔ ایسی صورت میں جرمن اور یورپی کار ساز ادارے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔