سی ٹی ڈی کی کاروائی ، کا لعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 مبینہ دہشتگردگرفتار، بارودی مواداوراسلحہ برآمد

جمعرات 24 مئی 2018 20:23

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) کانٹر ٹرارزم ڈیپارٹمنٹ نے ملتان کے علاقے نواب پور میں کارروائی کرتے ہوئے کا لعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 مبینہ دہشتگردگرفتار کر کے ان کے قبضے سے دستی بم،بارودی مواداوراسلحہ برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعا ت پرملتان کے علاقے نواب پور میںکارروائی کی جس میں 3مبینہ دہشتگردمزمل،اکرم اورعبدالماجد کوگرفتارکر لیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتاردہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے جبکہ ان کے قبضے سے دستی بم،بارودی مواداوراسلحہ بھی برآمدکیا گیا ہے۔ دہشتگردحساس تنصیبات اوراہم شخصیات کونشانہ بناناچاہتے تھے۔