وزیراعظم اور وزراء حکومت کا مسلم لیگ (ن) ٹریڈ ونگ ضلع کوٹلی کے صدر رزاق آرائیں کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعرات مئی 20:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر و وزیراعظم آزاد جموںو کشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل و اسپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر،،،پاکستان مسلم لیگ(ن) سینئر نائب صدر و سینئر وزیر حکومت چوہدری طارق فاروق، وزراء حکومت راجہ نصیر احمد خان، راجہ نثار احمد خان،سردار فاروق سکندر، پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموںو کشمیر ضلع کوٹلی کے صدرو ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کوٹلی راجہ محمد ایوب خان اور دیگر مسلم لیگی راہنمائوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن)ٹریڈونگ ضلع کوٹلی کے صدر اور ضلع کوٹلی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت رزاق آرائیں کے انتقال پر گہرے رنج و غم کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم مسلم لیگ(ن) کا قیمتی اثاثہ تھے جماعت کیلئے ان کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائیگا۔