راولاکوٹ ‘نواحی گاؤں میں آتشزدگی ‘محنت کش کا مکان جل کر خاکستر ‘مکینوں نے بھاگ کر جانیں بچائیں

جمعرات مئی 20:23

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) راولاکوٹ کے نواحی گاؤں میں آتشزدگی کا الم ناک حادثہ محنت کش کا مکان جل کر خاکستر ہوگیا گھر کے مکینوں نے بھاگ کر جانیں بچائیں گزشتہ روز دن کے وقت راولاکوٹ کے نواحی گاؤں بھیکھ سے تعلق رکھنے والے محمد مقبول حسین ولد ولائت خان کے پختہ مکان کو اچانک آگ نے آن گھیرا جس سے گھر جل کر بھسم ہوگیا گھر میں موجود لاکھوں کا سامان زیوارات پارچات کے سمیت گھر کا تمام سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا تاہم قریبی لوگ موقع پر پہنچ گئے لیکن آگ پر قابو نہ پایا جاسکا آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے

متعلقہ عنوان :