قابض بھارتی افواج نے پوری وادی کاکریک ڈاؤن کرکے فوجی چھائونی میں تبدیل کردیا‘ برہان وانی کی شہادت سے آزادی کی اٹھنے والی نئی تحریک کوروکنا بھارت کے بس کی بات نہیں رہی،

کشمیری جلد آزادی کاسورج طلوع ہوتے دیکھیں گے سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے تھری حاجی عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ کی بات چیت

جمعرات مئی 20:34

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے تھری حاجی عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قابض بھارتی افواج نے پوری وادی کاکریک ڈاؤن کرکے فوجی چھائونی میں تبدیل کردیاہے، برہان وانی کی شہادت سے آزادی کی اٹھنے والی نئی تحریک کوروکنا بھارت کے بس کی بات نہیں رہی، کشمیری جلد آزادی کاسورج طلوع ہوتے دیکھیں گے، اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کیساتھ ہونیوالے مظالم کانوٹس لے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت، ترقی وخوشحالی کیلئے کلیدی کردار ادا کیاسردار عتیق احمد خان کی جرأت مندی، راست گوئی و بے بیباکی کا برملااعتراف سیاسی مخالفین بھی کرتے ہیں اور آج بھی سردار عتیق احمد خان مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے جابرانہ تسلط اورکشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے اندرون و بیرون ملک سرگرم عمل ہیں اور بلخصوص کشمیریوں کے خون سے جاری تحریک کی کامیابی کیلئے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے کارکنان کوشاں ہیں کشمیر ی بھارتی تسلط کے خلاف متحد ہیں اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان تک کشمیری عوام اپنی جددوجہد جاری رکھیں گے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے تھری حاجی عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ نے کہا کہ کشمیر ی عوام اقوام متحدہ کے چار ٹر کے تحت اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیراعظم ایک بزدل شخص ہے جو اپنی منفی حرکتوں کی وجہ سے خطے کیلئے خطرات پیدا کر رہا ہے اس کی ایسی گھنائونی اور شرم ناک حرکتوں سے علاقائی صورتحال دن بدن ابتر ہوتی چلی جا رہی ہے انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو اس کے حقیقی تناظر میں اجاگرکرنے کیلئے دنیا بھر کے سفارتخانوں میں کشمیر ڈیسک قائم کرے۔کشمیر کے اند رہونے والی صورت حال کو چھپانے کیلئے بھارت اپنی مکاری سے لائن آف کنٹرول پر آئے روز فائرنگ کرکے دونوں اطراف کے کشمیریوں کو تنگ کررہاہے جس کی شدید الفاظ میں مذ مت کرتے ہیں۔