Live Updates

آزاد کشمیر حکومت نے بجٹ میں عوام کو کچھ نہیں دیا‘ سردار تبارک

جاری مال سال میںناقص حکمت عملی کے باعث 7ارب خرچ ہی نہیں ہو پائے

جمعرات 24 مئی 2018 20:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیرکے مرکزی نائب صدر سابق امیدوار اسمبلی و سابق مشیر سردار تبارک علی نے کہاہے کہ آزاد کشمیر حکومت نے بجٹ میں عوام کو کچھ نہیں دیا ۔جاری مال سال میں بڑا بجٹ حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا لیکن اس میں سے ناقص حکمت عملی کے باعث 7ارب خرچ ہی نہیں ہو پایا۔

عالمی برادری بھارتی مظالم پر خاموش ہے ۔

(جاری ہے)

بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے پہاڑتوڑنے کیساتھ ساتھ کنٹرول لائن پر بھی روزانہ جارحیت کررہا ہے ۔ عالمی برادری بھارت کو جارحیت سے باز رکھے۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی حلقہ کوٹلہ کے مرکزی آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سردار تبارک علی نے کہاکہ بیرسٹر سلطان عالمی سطح پر مختلف فورمز پر کشمیری عوام کا مقدمہ لڑرہے ہیں۔انہوںنے بھارت کیخلاف اور احتجاج کی کال دی ہے جس میں تمام پارٹیوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ بیرسٹر سلطان خالصتاً کشمیریوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات