بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی تمام حدیں عبور کر ڈالیں‘ شبیر بخاری

انسانیت کی تذلیل کی جارہی ہے‘بھارت آبی جارحیت بھی کررہا ہے‘ عالمی برادری روکے

جمعرات مئی 20:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل جموں کشمیر سید شبیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی تمام حدیں عبور کر ڈالی ہیں۔ بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کیساتھ ساتھ انسانیت کی تذلیل بھی کی جارہی ہے ۔ اب بھارت پھر آبی جارحیت پر بھی اتر آیا ہے ۔ کشن گنگا ڈیم کی تعمیر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کے عزائم پوری دنیا کا امن خطرے سے دورچار کر دینگے۔ عالمی برادر ی فور ی طور پر بھارت کو روکے ۔ گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے متنازعہ کشن گنگا ڈیم کاافتتاح کرکے آبی جارحیت کی ہے ۔ بھارت جارحیت کا کوئی موقع ہاتھوں سے نہیں جانے دیتا اگر عالمی برداری نے بھارت کو نہ روکا تو پھر یہ پوری دنیا کے امن کیلئے خطرہ بن جائے گا۔