Live Updates

کمزور خارجہ پالیسی کے باعث بھارت آپے سے باہر ہو گیا‘ امتیاز اعوان

نااہل شخص اہل کیسے ہو سکتا ہے پی ٹی آئی حکومت بنا کر ملک کو خوشحال بنائے گی‘صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 24 مئی 2018 20:34

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر ہیومین ریسورس و مین پائور کے مرکزی چیئرمین امتیاز اعوان نے کہا ہے کہ بھارت آئے روز کنٹرول لائن کی خلا ف ورزی کررہا ہے اور وادی میں مظالم کے پہاڑ توڑ رہاہے ۔ عالمی برادری نوٹس لے ۔ کمزور خارجہ پالیسی کے باعث بھارت آپے سے باہر ہو گیا ہے ۔کوئی دن ایسا نہیں جب بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی نہ ہو اور کوئی شہادت نہ ہو ۔

پاک فوج بھارت کو ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔ پاک فوج کے جوانوں نے ہمیشہ بھارت کو ناکوں چنے چبوائے ہیں۔ ماضی میں بھارت نے جنگیں مسلط کیں اور پاکستان کی بہادر افواج نے اس کے دانت کھٹے کئے ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے بڑھتے مظالم اورآئے روز لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ بھارت کو جارحیت سے باز رکھے ۔نااہل شخص اہل کیسے ہو سکتا ہے سندیافتہ کرپٹ کو بچانے کیلئے اعلیٰ عدلیہ سمیت دیگر اداروں کیخلاف بغاوت کی جارہی ہے ۔عمران خان ہی پاکستا ن اور قائد کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری آزادکشمیر کے عوام کی حقیقت قیادت ہیں اور عوام کے مسیحاہیںیہی عوام کے نجات دہندہ ہیں ۔پٹہکہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ملک امتیاز اعوان نے مزید کہاکہ مسلم لیگ ن ایک سندیافتہ کرپٹ شخص کو بچانے کیلئے اعلیٰ عدلیہ سمیت دیگر اداروں کیخلاف بغاوت پر اتر آئی ہے ۔

یہی وہی مسلم لیگ ن ہے جس نے ماضی میں بھی اعلیٰ عدلیہ پر حملہ بھی کیا۔ نواز شریف نے جماعت کے مختلف عہدیداروں کو اداروں کیخلاف زبان درازی کا ٹاسک دے رکھا ہے ۔ جمہوریت کا دم بھرنے والے اداروں اور عدلیہ کے فیصلوں کااحترام نہیں کررہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو کرپٹ عناصر سے پاک کرنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے عوام کو زبان دی ہے ان کو کسی شہرت کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ پہلے ہی عالمی شہرت یافتہ ہیں۔

وہ صرف اور صرف پاکستان کے عوام کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔اسی جدوجہد کے صلہ میں اہل پاکستان آمدہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائینگے۔ پی ٹی آئی حکومت بناکر پاکستان کو دنیا کا ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنائے گی ۔عمران خان اور بیرسٹر سلطان کی قیادت میں مسئلہ کشمیر بہت جلد حل ہوگا۔آزادکشمیر میں بھی مسلط شدہ حکومت جلد چلتی بنے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات