وزیراعظم آزاد کشمیر و کابینہ نے ہائی کورٹ میں نئے ججز تعینات کرکے میرٹ کی بالا دستی کو قائم کر دیا ‘سردار مظہر ایڈووکیٹ

جمعرات 24 مئی 2018 20:34

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) اسسٹنٹ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سردار مظہر ایڈووکیٹ ، صدر ڈسٹرکٹ بار راجہ بنارس ایڈووکیٹ اور سابق صدر بار راجہ جاوید ایڈووکیٹ نے آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں نئے 5ججز کی تعیناتی پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور وزیر قانون و پارلیمانی امور چوہدری جاوید اختر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، وزیر قانون و پارلیمانی امور چوہدری جاوید اختر اور کابینہ نے ہائی کورٹ میں نئے ججز تعینات کرکے میرٹ کی بالا دستی کو قائم کر دیا نئے ججز کی تعیناتی سے جہاںعدالتوں میں کیسوں کی سماعت میں تیزی آئے گی وہاں عوام کو جلدسے جلد انصاف ملے گا اور میرٹ پرفیصلے ہوں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی بہتری کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے آزاد جموں و کشمیر عدالت العالیہ کے 5نئے تعینات ہونے والے ججزرضا علی خان ایڈووکیٹ ، محمد اعجاز خان ایڈووکیٹ ، چوہدری خالد یوسف ایڈووکیٹ ،راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ اور چوہدری محمد منیر ڈسٹرکٹ و سیشن جج میرپورکو مبارک باد دی۔